hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4141

.

سنن الدارقطني

4141
Sunan Al Daraqutni
4141 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ اشْتَرَتْنِى امْرَأَةٌ مِنْ بَنِى لَيْثٍ مِنْ سُوقِ ذِى الْمَجَازِ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ ثُمَّ قَدِمْتُ فَكَاتَبَتْنِى عَلَى أَرْبَعِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَأَدَّيْتُ إِلَيْهَا عَامَّةَ الْمَالِ ثُمَّ حَمَلْتُ مَا بَقِىَ إِلَيْهَا فَقُلْتُ هَذَا مَالُكِ فَاقْبِضِيهِ. قَالَتْ لاَ وَاللَّهِ حَتَّى آخُذَهُ مِنْكَ شَهْرًا بِشَهْرٍ وَسَنَةً بِسَنَةٍ . فَخَرَجْتُ بِهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ عُمَرُ ارْفَعْهُ إِلَى بَيْتِ الْمَالِ. ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهَا فَقَالَ هَذَا مَالُكِ فِى بَيْتِ الْمَالِ وَقَدْ عَتَقَ أَبُو سَعِيدٍ فَإِنْ شِئْتِ فَخُذِى شَهْرًا بِشَهْرٍ أَوْ سَنَةً بِسَنَةٍ. قَالَ فَأَرْسَلَتْ فَأَخَذَتْهُ.
4141 ۔ سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : بنولیث سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ذوالمجاز کے بازار سے مجھے سات سو درہم کے عوض میں خرید لیا ‘ پھر جب میں آیا تو اس نے چالیس ہزار درہم کے عوض میں میرے ساتھ کتابت کا معاہدہ کرلیا ‘ میں نے اکثرادائیگی اسے کردی ‘ جب کچھ ادائیگی باقی رہ گئی اور میں وہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اس سے کہا : تم اپنی یہ رقم لے لو ‘ تو وہ بولی : اللہ کی قسم ! میں اسے یوں نہیں لوں گی بلکہ ہر مہینے لیا کروں گی یاہرسال کروں گی ‘ میں اسے ساتھ لے کر حضرت عمر (رض) کے پاس آیا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تم اسے بیت المال میں جمع کروادو ‘ پھر حضرت عمر (رض) نے اس نے اس خاتون کو بلوایا اور بولے : تمہارا مال بیت المال میں جمع ہے ‘ ابوسعید آزاد ہوگیا ہے ‘ اب تمہاری مرضی ہے ‘ اگر تم چاہوتو ہر مہینے اور ہر سال کے حساب سے بیت المال میں سے وصولی کرلیا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں : وہ اسے بھجوایا گیا تو وہ اس نے وصول کرلیا۔