4146 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فِى الْمَمْلُوكِ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ قَالَ « يَضْمَنُ ». وَافَقَهُ هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ فَلَمْ يَذْكُرْ الاِسْتِسْعَاءَ وَشُعْبَةُ وَهِشَامٌ أَحْفَظُ مَنْ رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ وَرَوَاهُ هَمَّامٌ فَجَعَلَ الاِسْتِسْعَاءَ مِنْ قَوْلِ قَتَادَةَ وَفَصَلَهُ مِنْ كَلاَمِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ فَجَعَلَ الاِسْتِسْعَاءَ مِنْ قَوْلِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَأَحْسَبُهُمَا وَهِمَا فِيهِ لِمُخَالَفَةِ شُعْبَةَ وَهِشَامٍ وَهَمَّامٍ إِيَّاهُمَا.
4146 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو ‘ ان میں سے ایک اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے : وہ شخص ضامن ہوگا۔
ہشام نامی راوی نے اس کی موافقت کی ہے اور انھوں نے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی۔ شعبہ اور ہشام ‘ قتادہ کے حوالے سے روایات نقل کرنے میں دیگر رایوں سے زیادہ حافظ ہیں۔ ہمام نامی راوی نے اس روایت کو نقل کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ قتادہ نے یہ کہا ہے کہ ایسے غلام سے مزدوری کروائی جائے گی۔ انھوں نے قتادہ کے اس قول کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کلام سے الگ طورپرذکر کیا ہے۔ جبکہ دیگرراویوں نے قتادہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ مزدوری کروانے کا حکم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس بارے میں ان راویوں کو وہم ہوا ہے کیونکہ یہ روایت شعبہ اور ہشام کی نقل کردہ روایت کے مقابلے میں مختلف ہے۔