hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4153

.

سنن الدارقطني

4153
Sunan Al Daraqutni
4153 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ حَدَّثَنَا الْعَرْزَمِىُّ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ - يُقَالُ لَهُ صَالِحٌ - بِأَخِيهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَخِى هَذَا. فَقَالَ « إِنَّ اللَّهَ أَعْتَقَهُ حِينَ مَلَكْتَهُ ». الْعَرْزَمِىُّ تَرَكَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ وَابْنُ مَهْدِىٍّ وَأَبُو النَّضْرِ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِىُّ مَتْرُوكٌ أَيْضًا إِنَّهُ هُوَ الْقَائِلُ كُلُّ مَا حَدَّثْتُ عَنْ أَبِى صَالِحٍ كَذِبٌ.
4153 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا ‘ اس کا نام صالح تھا ‘ وہ اپنے بھائی کو لے کر آیا ‘ اس نے عرض : کی : یارسول اللہ ! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے اس بھائی کو آزاد کردوں ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم اس کے مالک ہوئے تھے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اسے آزاد کردیا تھا۔
ایک راوی عزرمی کو عبداللہ بن مبارک ‘ یحییٰ بن سعید القطان ‘ ابن مہدی نے متروک قراردیا ہے ‘ جبکہ ابونضر نامی راوی محمد بن سائب کلبی متروک ہے ‘ یہ وہی شخص ہے جس نے یہ کہا تھا کہ جب میں ابوصالح نامی راوی کے حوالے سے کوئی روایت نقل کروں تو وہ جھوٹ ہوگی۔