420 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِى الْكَنُودِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِىِّ قَالَ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمًا طَعَامًا ثُمَّ قَالَ اسْتُرْ عَلَىَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ فَقُلْتُ لَهُ أَنْتَ جُنُبٌ قَالَ نَعَمْ فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَخَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ أَكَلْتَ وَأَنْتَ جُنُبٌ فَقَالَ « نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَلاَ أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ ».
حضرت عبداللہ غافقی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ کھایا اور پھر فرمایا : میرے لیے پردہ ٹانک دو تاکہ میں غسل کرلوں ! میں نے آپ سے دریافت کیا : کیا آپ جنابت کی حالت میں ہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہاں ! بعد میں، میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو اس بارے میں بتایا تو وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : اس نے یہ بتایا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنابت کی حالت میں کچھ کھایا پیا ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا : ہاں ! جب میں وضو کرلوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں قراءت اس وقت تک نہیں کرسکتا جب تک غسل نہ کرلوں۔