hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4207

.

سنن الدارقطني

4207
Sunan Al Daraqutni
4207 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِىُّ الْمَدَنِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نُبَايِعُهُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لاَ نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ نَسْرِقَ وَلاَ نَزْنِىَ وَلاَ نَقْتُلَ أَوْلاَدَنَا وَلاَ نَأْتِىَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا وَلاَ نَعْصِيَكَ فِى مَعْرُوفٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ ». قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنِّى لاَ أُصَافِحُ النِّسَاءَ إِنَّ قَوْلِى لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِى لاِمْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ ». أَوْ « مِثْلُ قَوْلِى لاِمْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ
4207 ۔ سیدہ امیمہ بنت رقیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ہم لوگ بیعت کرنے کے لیے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں ‘ ہم نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم آپ کے دست اقدس پر اس بات کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہرائیں گی ‘ ہم چوری نہیں کریں گی ‘ ہم زنا نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنی طرف سے بنا کر کسی پر جھوٹا الزام نہیں لگائیں گی اور کسی بھی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس حدتک جس کی تمہیں استعطاعت ہو اور جس کی تمہیں طاقت ہو۔ ہم نے عرض کی : اللہ اور اس کے رسول ہمارے بارے میں ہماری اپنی ذات سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔ یارسول اللہ ! اپنا دست اقدس آگے کیجئے تاکہ ہم آپ کی بیعت کرلیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا ‘ ایک سوخواتین کے ساتھ بھی میں اس طرح کلام کرتا ہوں جس طرح ایک عورت کے ساتھ کرتا ہوں۔ (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)