4249 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الأَيْمَانُ أَرْبَعَةٌ يَمِينَانِ تُكَفَّرَانِ وَيَمِينَانِ لاَ تُكَفَّرَانِ فَالرَّجُلُ يَحْلِفُ وَاللَّهِ لاَ يَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا فَيَفْعَلُ وَالرَّجُلُ يَقُولُ وَاللَّهِ أَفْعَلُ فَلاَ يَفْعَلُ وَأَمَّا اللَّذَانِ لاَ تُكَفَّرَانِ فَالرَّجُلُ يَحْلِفُ مَا فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا وَقَدْ فَعَلَ وَالرَّجُلُ يَحْلِفُ لَقَدْ فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا وَلَمْ يَفْعَلْهُ .
4249 ۔ حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : قسمیں چارطرح کی ہوتی ہیں ‘ ان میں سے دوقسم کی قسموں کا کفارہ دیناپڑتا ہے اور دوقسم کی قسموں کا کفارہ ادا نہیں کیا جاتا۔ ایک وہ شخص جو یہ قسم اٹھاتا ہے : اللہ کی قسم ! ہم ہرگز ایسا نہیں کریں گے اور پھر وہ ایسا کرلینا ہے ‘ ایک وہ شخص جو یہ کہتا ہے : اللہ کی قسم ! میں ایسا کروں گا ‘ پھر وہ ایسا نہیں کرتا ‘ جہاں تک ان دو قسموں کا تعلق ہے جن میں کفارہ نہیں دیاجاتا ‘ تو وہ یہ ہیں کہ آدمی یہ قسم اٹھائے کہ میں نے ایسا نہیں کیا اور حالانکہ اس نے ایسا کیا ہو یا آدمی یہ قسم اٹھائے کہ اس نے ایسا کیا ہے لیکن اس نے ایسانہ کیا ہو (تو اس کا کفارہ نہیں ہوگا) ۔