4254 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَبَّارُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِىِّ عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَدْ نَذَرَتْ فِى نَحْرِ ابْنِهَا فَأَمَرَهَا بِالْكَفَّارَةِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ سُبْحَانَ اللَّهِ كَفَّارَةٌ فِى مَعْصِيَةِ اللَّهِ تَعَالَى. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ قَدْ ذَكَرَ اللَّهُ الظِّهَارَ وَأَمَرَ بِالْكَفَّارَةِ.
4254 ۔ قاسم بیان کرتے ہیں : ایک خاتون حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس آئی ‘ اس نییہ نذرمانی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کردے گی تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے اسے کفارہ دینے کا حکم دیاتوحاضرین میں سے ایک صاحب بولے : سبحان اللہ ! اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے بارے میں کفارہ دیا جائے گا ‘ تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : ہاں ! اللہ تعالیٰ نے ظہارکاذکر کیا ہے اور اس میں بھی کفارے کا حکم دیا ہے (توظہار بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے لیکن اس میں کفارہ دیاجاتا ہے) ۔