4281 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلاً كَانَ مَعَهُ امْرَأَتُهُ وَهُوَ فِى سَفَرٍ.فَوَلَدَتْ فَجَعَلَ الصَّبِىُّ لاَ يَمُصُّ فَأَخَذَ زَوْجُهَا يَمُصُّ لَبَنَهَا وَيَمُجُّهُ - قَالَ - حَتَّى وَجَدَ طَعْمَ لَبَنِهَا فِى حَلْقِهِ فَأَتَى أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِىَّ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ حَرُمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ فَأَتَاهُ ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ أَنْتَ الَّذِى تُفْتِى هَذَا بِكَذَا وَكَذَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ رِضَاعَ إِلاَّ مَا شَدَّ الْعَظْمَ وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ ».
4281 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص کے ساتھ اس کی بیوی سفر کررہی تھی ‘ اس عورت نے بچے کو جنم دیا۔ وہ بچہ دودھ نہیں چوس سکاتو اس عورت کے شوہرنے اس عورت کے دودھ کو چوسناشروع کیا ‘ یہاں تک کہ اسے اس دودھ کا ذائقہ اپنے حلق میں محسوس ہوا ‘ وہ حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کی خدمت میں حاضرہوا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو انھوں نے فرمایا : تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہوگئی ہے۔ پھر وہ شخص حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے پاس آیا ‘ پھر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) ‘ حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے پاس آئے اور بولیـ: آپ نے یہ ‘ یہ فتوی دیا ہے ‘ جبکہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : رضاعت وہی ہوتی ہے جو ہڈی کو مضبوط کرتی ہے اور گوشت کو پیدا کرتی ہے۔