hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4289

.

سنن الدارقطني

4289
Sunan Al Daraqutni
4289 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ حَدَّثَنِى عُبَيْدُ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ - قَالَ وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ عُقْبَةَ وَلَكِنِّى لِحَدِيثِ عُبَيْدٍ أَحْفَظُ - قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَجَاءَتْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتْ قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا. فَأَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقُلْتُ إِنِّى تَزَوَّجْتُ فُلاَنَةَ بِنْتَ فُلاَنٍ فَجَاءَتْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتْ إِنِّى قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا وَهِىَ كَاذِبَةٌ فَأَعْرَضَ عَنِّى فَأَتَيْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ فَقُلْتُ إِنَّهَا كَاذِبَةٌ فَقَالَ « كَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْكُمَا دَعْهَا عَنْكَ ».
4289 ۔ حضرت عقبہ بن حارث بیان کرتے ہیں : میں نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کرلی ‘ ایک سیاہ فام عورت ہمارے پاس آئی اور بولی : میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ (راوی کہتے ہیں :) میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا ‘ میں نے عرض کی : میں نے فلاں کی صاحبزادی ‘ فلاں لڑکی سے شادی کی ہے ‘ تو ایک سیاہ فام عورت ہمارے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے ‘ وہ عورت جھوٹ بولتی ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے منہ پھیرلیا ‘ میں دوسری طرف سے آپ کے سامنے آیا تو میں نے عرض کی : وہ جھوٹ بولتی ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اب کیا ہوسکتا ہے ؟ جبکہ اس نے یہ بات بیان کردی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے ‘ تم اس عورت کو (یعنی اپنی بیوی کو) اپنے سے الگ کردو۔