4341 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ (لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ) أَوْ (مَنْ ذَا الَّذِى يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا) قَالَ أَبُو طَلْحَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ حَائِطِى فِى مَكَانِ كَذَا وَكَذَا صَدَقَةٌ لِلَّهِ تَعَالَى وَلَوِ اسْتَطَعْتُ أَنْ أُسِرَّهُ لَمْ أُعْلِنْهُ قَالَ « اجْعَلْهُ فِى فُقَرَاءِ أَهْلِ بَيْتِكَ وَأَقَارِبِكَ ».
4341 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی :” تم لوگ اس وقت تک نیکی تک نہیں پہنچ سکتے جب تک اس چیز کو خرچ نہیں کرتے جو تمہیں پسند ہے “۔ (راوی کو شک ہے کہ شاید اس آیت کا تذکرہ ہے :)” کون شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے “۔
تو حضرت ابوطلحہ (رض) نے عرض کی : یارسول اللہ ! فلاں جگہ میں میرا ایک باغ ہے ‘ وہ اللہ تعالیٰ کے لیے صدقہ ہے۔ اگر میں اسے پوشیدہ طورپردے سکتا ہوتا اس کا اعلان نہ کرتا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اسے اپنے خاندان اور قریبی رشتے داروں میں سے غریب لوگوں کودے دو۔