hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4359

.

سنن الدارقطني

4359
Sunan Al Daraqutni
4359 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى ثُمَامَةَ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ حِقٍّ حَدَّثَنِى الْجُرَيْرِىُّ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ حَزْنٍ الْقُشَيْرِىِّ قَالَ شَهِدْتُ الدَّارَ يَوْمَ أُصِيبَ عُثْمَانُ رضى الله عنه فَاطَّلَعَ عَلَيْهِمُ اطِّلاَعًا فَقَالَ ادْعُوا لِى صَاحِبَيْكُمُ اللَّذَيْنِ لَقِسَاكُمْ عَلَىَّ فَدُعِيَا فَقَالَ أَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ ضَاقَ الْمَسْجِدُ بِأَهْلِهِ فَقَالَ « مَنْ يَشْتَرِى هَذِهِ الْبُقْعَةَ مِنْ خَالِصِ مَالِهِ فَيَكُونُ فِيهَا كَالْمُسْلِمِينَ وَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا فِى الْجَنَّةِ ». فَاشْتَرَيْتُهَا مِنْ خَالِصِ مَالِى وَجَعَلْتُهَا لِلْمُسْلِمِينَ. فَقَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ فَأَنْتُمْ تَمْنَعُونِى أَنْ أُصَلِّىَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنِّى صَاحِبُ جَيْشِ الْعُسْرَةِ قَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ.
4359 ۔ تمامہ بن حزن قشیری بیان کرتے ہیں کہ میں اس وقت حضرت عثمان (رض) کے گھر کے پاس موجود تھا ‘ جب حضرت عثمان (رض) کو شہید کیا گیا ‘ حضرت عثمان (رض) نے اس گھر کی دیوار سے جھانک کر دیکھا اور بولے : تم اپنے دو ساتھیوں کو میرے سامنے لے کر آؤ جو فساد کی جڑ ہیں۔ ان دونوں کو سامنے لایا گیا تو حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : میں تم دونوں کو اللہ کے نام کی قسم دے کر دریافت کرتا ہوں ‘ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ تشریف لائے تھے تومسجد نمازیوں کے لیے تنگ ہوگئی تھی ‘ تو آپ نے ارشاد فرمایا تھا : کون شخص اپنے مال میں سے اس زمین کو خرید کرا سے مسلمانوں کے لیے وقف کردے گا ؟ اسے جنت میں اس سے بہترجگہ ملے گی ‘ تو میں نے اسے اپنے مال میں سے خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کردی اتگھا ‘ تو لوگوں نے کہا : اللہ جانتا ہے کہ ایساہی ہے۔ تو حضرت عثمان غنی (رض) نے فرمایا کہ اب تم لوگ مجھے اسی مسجد سے دو رکعت نماز ادا کرنے سے بھی روک رہے ہو ‘ میں تم لوگوں کو اللہ کے نام کی قسم دے کر دریافت کرتا ہوں ‘ تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے غزوہ تبوک میں سازوسامان فراہم کیا تھا تو ان لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ! ایسا ہی ہے۔