4402 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَلَّى وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَرَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ الْحَضْرَمِىُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا غَلَبَنِى عَلَى أَرْضٍ كَانَتْ لأَبِى. فَقَالَ الْكِنْدِىُّ هِىَ أَرْضِى كَانَتْ فِى يَدِى أَزْرَعُهَا لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَقٌّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِلْحَضْرَمِىِّ « أَلَكَ بَيِّنَةٌ ». قَالَ لاَ. قَالَ « يَمِينُهُ ». فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لاَ يُبَالِى عَلَى مَا حَلَفَ لاَ يَتَوَرَّعُ مِنْ شَىْءٍ فَقَالَ « لَيْسَ لَكَ مِنْهُ إِلاَّ ذَلِكَ ». فَانْطَلَقَ بِهِ لِيَحْلِفَ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَمَّا أَدْبَرَ « أَمَا لَئِنْ حَلَفَ عَلَى مَالِهِ لِيَأْكُلَهُ ظُلْمًا لَيَلْقَيَنَّ اللَّهَ وَهُوَ عَنْهُ مُعْرِضٌ ».
4402 ۔ علقمہ بن وائل اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں :” حضرموت “ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اور کندہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرمی نے عرض کی : یارسول اللہ ! اس شخص نے میری زمین پر قبضہ کرلیا ہے ‘ وہ زمین میرے والد کی تھی۔ اس شخص نے کہا : وہ زمین میرے ہے اور میرے پاس موجود ہے ‘ میں اس میں زراعت کرتا ہوں ‘ اس شخص کا اس زمین میں کوئی حق نہیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حضرمی سے دریافت کیا : تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے ؟ تو اس نے عرض کی کہ نہیں ہے ! نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : پھر یہ دوسرا فریق قسم اٹھائے گا۔ اس حضرمی نے دریافت کیا : یارسول اللہ ! یہ اس چیز کی پروا نہیں کرے گا کہ یہ کیا قسم اٹھارہا ہے ؟ کیونکہ یہ گناہوں کا ارتکاب کرنے سے بچتا نہیں ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے یہی صورت ہے۔ پھر اس شخص نے قسم اٹھائی ‘ جب وہ چلا گیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر اس نے دوسرے شخص کے مال کی اس لیے قسم اٹھائی ہے ‘ تاکہ اسے ظلم کے طورپرہڑپ کرے ‘ تو جب یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس سے منہ پھیرلے گا۔