4448 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِىُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ قَالَ أَقْبَلْتُ أَنَا وَأَبُو رَافِعٍ حَتَّى أَتَى سَعْدَ بْنَ أَبِى وَقَّاصٍ فَقَالَ اشْتَرِ نَصِيبِى فِى دَارِكَ. فَقَالَ سَعْدٌ لاَ أُرِيدُهُ.فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ اشْتَرِهِ مِنْهُ فَقَالَ آخُذُهُ بِأَرْبَعِمِائَةٍ مُعَجَّلَةً أَوْ مُؤَخَّرَةً. فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ قَدْ أُعْطِيتُ خَمْسَةَ آلاَفٍ مُعَجَّلَةً. فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ مَا أَنَا بِزَائِدِكَ. فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ لَوْلاَ أَنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ ». أَوْ « نَصِيبِهِ ». مَا بِعْتُكَ بِأَرْبَعِمِائَةٍ وَتَرَكْتُ خَمْسَةَ آلاَفٍ.
4448 ۔ عمروبن شرید بیان کرتے ہیں : میں اور حضرت ابورافع (رض) ‘ حضرت سعد کے پاس آئے تو حضرت ابورافع (رض) نے کہا : اپنے گھر میں موجود میرے حصے کو آپ خرید لیں ‘ حضرت سعد نے کہا : میں اسے خرید نا نہیں چاہتا ‘ پھر کسی شخص نے مشورہ دیا کہ آپ ان سے یہ خرید لیں ‘ حضرت سعد (رض) بولے : میں اسے چار سو درہم کے عوض میں خریدوں گا ‘ خواہ جلدی ادائیگی کردوں یا تاخیر سے کروں۔ تو حضرت ابورافع (رض) نے کہا کہ میں اسے پانچ ہزار درہم کے عوض میں دوں گاجوفورا ادا کرنے ہوں گے تو حضرت سعد (رض) نے ان سے کہا کہ میں آپ کو مزید ادائیگی نہیں کرسکتا۔
حضرت ابورافع (رض) نے کہا : اگر میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا : پڑوسی اپنے پڑوس میں موجود جگہ کو خرید نے کا زیادہ حق رکھتا ہے ‘ تو میں پانچ ہزاردرہم چھوڑکرچارسودرہم میں فروخت نہ کرتا۔