4597 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا فَرْقَدٌ السَّبَخِىُّ حَدَّثَنِى جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُزُولٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالأَبْطَحِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَقَالَ فِيهِ « أَلاَ إِنِّى كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا تُذَكِّرْكُمْ آخِرَتَكُمْ وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لَحْمِ الأَضَاحِىِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلاَثٍ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الأَوْعِيَةِ وَإِنَّ الأَوْعِيَةَ لاَ تُحَرِّمُ شَيْئًا فَاشْرَبُوا وَلاَ تَسْكَرُوا ». فَرْقَدٌ وَجَابِرٌ ضَعِيفَانِ وَلاَ يَصِحُّ.
4597 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ وادی بطحا میں پڑاؤ کیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے ‘ جس کے یہ الفاظ ہیں :)
” میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا ‘ اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں تمہاری آخرت کی یاددلائیں گی ‘ میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا تواب تم اسے کھا بھی لیا کرو اور ذخیرہ بھی کیا کرو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا توبرتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں ‘ تم ان میں پی لیاکرو لیکن نشے والی چیز نہ پینا “۔