4683 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِىُّ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ رُؤْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى عَوْفٍ الْجُرَشِىِّ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنِّى قَدْ أُوتِيتُ الْكِتَابَ وَمَا يَعْدِلُهُ يُوشِكُ شَبْعَانُ عَلَى أَرِيكَتِهِ يَقُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ هَذَا الْكِتَابُ فَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ حَلاَلٍ أَحْلَلْنَاهُ وَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ وَإِنَّهُ لَيْسَ كَذَلِكَ لأَنَّهُ لاَ يَحِلُّ أَكْلُ كُلِّ ذِى نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَلاَ الْحِمَارِ الأَهْلِىِّ وَلاَ اللُّقَطَةِ مِنْ مَالِ مُعَاهِدٍ إِلاَّ أَنْ يَسْتَغْنِىَ عَنْهَا وَأَيُّمَا رَجُلٍ ضَافَ قَوْمًا فَلَمْ يَقْرُوهُ فَإِنَّ لَهُ أَنْ يَغْصِبَهُمْ بِمِثْلِ قِرَاهُ ».
4683 ۔ حضرت مقدام بن معدیکرب (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مجھے کتاب بھی عطاء کی گئی اور وہ چیز بھی عطاء کی گئی ہے جو اس کی مانند ہے ‘(یعنی سنت عطاء کی گئی ہے) عنقریب وہ وقت آئے گا جب کوئی بھرے ہوئے پیٹ والا شخص اپنے بستر کے ساتھ ٹیک لگاکر یہ کہے گا : ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب موجود ہے ‘ اس میں جو چیزحلال ہوگی ہم اسے حلال سمجھیں گے اور جو چیز اس میں حرام ہوگی ہم اسے حرام قراردیں گے۔
(نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ‘ یاراوی نے کہا :)
ایسا نہیں ہے ‘ کسی بھی نوکیلے دانت والے درندے کو کھانا یاپالتوگدھے کو کھانا ‘ معاہد شخص کی گری ہوئی چیز کو اٹھانا جائز نہیں ہے ‘ البتہ اگر وہ کوئی ایسی چیز ہو جس کی ضرورت نہ ہو ‘ تو حکم مختلف ہوگا۔ جو شخص کسی قوم کا مہمان بنا ہو اور وہ لوگ اس کی مہمان نوازی نہیں کرتے تو اسے اس بات کا حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق ان سے خوراک زبردستی حاصل کرے۔