4740 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ وَأَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْقَصْوَى لاَ تُدْفَعُ فِى سِبَاقٍ إِلاَّ سَبَقَتْ قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَابَقَهَا فَسَبَقَهَا فَوَجِدَ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ أَنْ سُبِقَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَبَلَغَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « إِنَّ النَّاسَ لَمْ يَرْفَعُوا شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الدُّنْيَا إِلاَّ وَضَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ».
4740 ۔ (٤٧٨٠:) حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی قصواء جب بھی دوڑ میں شامل ہوتی تھی تو وہ آگے نکل جایا کرتی تھی۔
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص آیا تو اس کی اونٹنی قصواء سے آگے نکل گئی ‘ لوگوں کو اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ کوئی اونٹنی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی سے آگے نکل گئی ہے ‘ جب اس بات کی اطلاع نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا : دنیا میں جس شخص کو بھی سربلندی حاصل ہوتی ہے ‘ اللہ تعالیٰ اسے کبھی پستی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔