535 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ فَرْوَةَ الْبَلَدِىُّ أَبُو رَوْحٍ حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِىٍّ قَالَ خَرَجْنَا وَفْدًا إِلَى نَبِىِّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ فَجَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ بَدَوِىٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَرَى فِى مَسِّ الرَّجُلِ ذَكَرَهُ فِى الصَّلاَةِ فَقَالَ « وَهَلْ هِىَ إِلاَّ مُضْغَةٌ مِنْهُ أَوْ بَضْعَةٌ ». كَذَا قَالَ أَبُو رَوْحٍ.
قیس بن طلق اپنے والد حضرت طلق بن علی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ہم ایک وفد کی شکل میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو ہم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی، ایک شخص آیا، وہ دیہاتی لگ رہا تھا، اس نے عرض کی : یارسول اللہ ! آدمی کے نماز کے دوران اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا ہے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں :) گوشت کا ٹکڑا ہے۔