660 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِى اللَّيْثُ حَدَّثَنِى جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الأَعْرَجِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِى الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِىِّ فَقَالَ أَبُو الْجُهَيْمِ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ نَحْوِ بِئْرِ جَمَلٍ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَيْهِ السَّلاَمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ.
660 ۔ عمیر جو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے غلام تھے فرماتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن یسار، جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ (رض) کے غلام ہیں ، ہم دونوں حضرت ابو جہم بن حارث انصاری کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت ابوجہم (رض) نے بتایا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمل کے کنویں کی طرف سے تشریف لارہے تھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ایک شخص آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام کا جواب نہیں دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوار کے پاس تشریف لے گئے ، آپ نے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) اور پھر اسے سلام کا جواب دیا۔