HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Daraqutni

.

سنن الدارقطني

3356

3356 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَجُلٌ أَسْوَدُ يَأْتِى أَبَا بَكْرٍ فَيُدْنِيهِ وَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ حَتَّى بَعَثَ سَاعِيًا - أَوْ قَالَ سَرِيَّةً - فَقَالَ أَرْسِلْنِى مَعَهُ. قَالَ بَلْ تَمْكُثُ عِنْدَنَا فَأَبَى فَأَرْسَلَهُ مَعَهُ وَاسْتَوْصَاهُ بِهِ خَيْرًا فَلَمْ يَغْبُرْ عَنْهُ إِلاَّ قَلِيلاً حَتَّى جَاءَ قَدْ قُطِعَتْ يَدُهُ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ فَاضَتْ عَيْنَاهُ فَقَالَ مَا شَأْنُكَ قَالَ مَا زِدْتُ عَلَى أَنَّهُ كَانَ يُوَلِّينِى شَيْئًا مِنْ عَمَلِهِ فَخُنْتُهُ فَرِيضَةً وَاحِدَةً فَقَطَعَ يَدِى. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ تَجِدُونَ الَّذِى قَطَعَ هَذَا يَخُونُ أَكْثَرَ مِنْ عِشْرِينَ فَرِيضَةً وَاللَّهِ لَئِنْ كُنْتَ صَادِقًا لأُقِيدَنَّكَ بِهِ قَالَ ثُمَّ أَدْنَاهُ وَلَمْ يُحَوِّلْ مَنْزِلَتَهُ الَّتِى كَانَتْ لَهُ مِنْهُ قَالَ فَكَانَ الرَّجُلُ يَقُومُ بِاللَّيْلِ فَيَقْرَأُ فَإِذَا سَمِعَ أَبُو بَكْرٍ صَوْتَهُ قَالَ يَا لَلَّهِ لِرَجُلٍ قَطَعَ هَذَا قَالَ فَلَمْ يَغْبُرْ إِلاَّ قَلِيلاً حَتَّى فَقَدَ آلُ أَبِى بَكْرٍ حُلِيًّا لَهُمْ وَمَتَاعًا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ طَرَقَ الْحَىَّ اللَّيْلَةَ فَقَامَ الأَقْطَعُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَهُ الصَّحِيحَةَ وَالأُخْرَى الَّتِى قُطِعَتْ فَقَالَ اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَىَّ مَنْ سَرَقَهُمْ أَوْ نَحْوَ هَذَا - وَكَانَ مَعْمَرٌ رُبَّمَا قَالَ اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَىَّ مَنْ سَرَقَ أَهْلَ هَذَا الْبَيْتِ الصَّالِحِينَ - قَالَ فَمَا انْتَصَفَ النَّهَارُ حَتَّى عَثَرُوا عَلَى الْمَتَاعِ عِنْدَهُ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ وَيْلَكَ إِنَّكَ لَقَلِيلُ الْعِلْمِ بِاللَّهِ. فَأَمَرَ بِهِ فَقُطِعَتْ رِجْلُهُ.قَالَ مَعْمَرٌ وَأَخْبَرَنِى أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ كَانَ إِذَا سَمِعَ أَبُو بَكْرٍ صَوْتَهُ قَالَ مَا لَيْلُكَ بِلَيْلِ سَارِقٍ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَشْهَدُ لَرَأَيْتُ عُمَرَ قَطَعَ رِجْلَ رَجُلٍ بَعْدَ يَدٍ وَرِجْلٍ سَرَقَ الثَّالِثَةَ.
3356 ۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک سیاہ فام شخص حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آیا اور ان کے ساتھ رہنے لگا حضرت ابوبکر (رض) اسے قرآن سکھانے لگے ایک مرتبہ حضرت ابوبکر (رض) (زکوۃ وغیرہ کی) وصولی کرنے والے شخص کو بھجوانے لگے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) کسی مہم کو روانہ کرنے لگے تو وہ شخص بولا مجھے بھی اس کے ساتھ بھیج دیں حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا تم ہمارے ساتھ رہو۔ لیکن اس نے یہ بات نہیں مانی تو حضرت ابوبکر (رض) نے اسے بھی اس (وصولی) کرنے والے کے ساتھ بھیج دیا، اور اسے (اس سیاہ فام) کا خیال رکھنے کی تاکید کی کچھ عرصے بعد وہ (سیاہ فام) شخص آیا تو اس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا، جب حضرت ابوبکر (رض) نے اسے دیکھاتوان کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے ، حضرت ابوبکر (رض) نے اس سے دریافت کیا، تمہیں کیا ہوا ہے ، اس نے جواب دیا، اس (سرکاری اہلکار) نے جو کام میرے ذمہ لگایا تھا میں نے اس میں سے ایک فریضہ (یعنی جانور یا کوئی چیز) کی خیانت کی تو اس نے میرا ہاتھ کاٹ دیا، تو حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا جس نے اس کا ہاتھ کاٹا ہے اس نے خود بیس سے زیادہ ، فریضوں، میں خیانت کی ہوئی ہے ، اللہ کی قسم ! اگر تم ٹھیک کہہ رہے ہو، تو میں اس وجہ سے اسے قید کردوں گا۔ پھر حضرت ابوبکر (رض) نے اسے اپنے ساتھ رکھا اور اس کے ساتھ پہلے ساسلوک کرتے رہے وہ شخص رات کے وقت کھڑاہوکر (نوافل کے دوران) قراءت کرنے لگا، حضرت ابوبکر (رض) نے جب اس کی آواز سنی تو دعا کی یا اللہ ، جس نے اس کا ہاتھ کاٹا ہے اسے سزا دے تھورے ہی عرصے بعد حضرت ابوبکر (رض) کے گھروالوں میں سے کسی کا ہار یاشاید اور کوئی چیز چوری ہوگئے، تو حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا گزشتہ رات ہمارے ہاں چوری ہوگئی۔ وہ ہاتھ کٹا ہوا (سیاہ فام) کھڑا ہوا اس نے قبلہ کی طرف رخ کیا اس نے اپنا صحیح ہاتھ اور کٹا ہواہاتھ دونوں بلند کیے اور دعا کی : یا اللہ جس نے یہ چوری کی ہے اسے پکڑوادے (یا اس کی مانند لفظ استعمال کیے) ۔
معمر نای راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : (اس سیاہ فام نے یہ دعا کی : ) یا اللہ اس شخص کو پکڑوادے جس نے اس نیک گھرانے کے ہاں چوری کی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں : اگلادن ابھی آدھا بھی نہیں گزرا تھا، کہ وہ سامان اس شخص کے پاس سے مل گیا تو حضرت ابوبکر (رض) نے اس سے فرمایا تمہارا ستیاناس ہو تمہیں اللہ تعالیٰ کے بارے میں بہت تھوڑا علم ہے۔ پھر حضرت ابوبکر (رض) کے حکم کے تحت اس شخص کا پاؤں کاٹ دیا گیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں جب حضرت ابوبکر (رض) نے اس کی آواز سنی تو فرمایا تم کسی چور کی رات نہیں گزارتے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت عمر (رض) نے ایک ایسے شخص کا پاؤں کٹوادیا تھا جس نے تیسر ی مرتبہ چوری کی تھی اس سے پہلے اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹا جاچکا تھا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔