HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Daraqutni

.

سنن الدارقطني

3817

3818 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ صَالِحُ بْنُ عِمْرَانَ الدَّعَّاءُ حَدَّثَنِى أَحْمَدُ بْنُ غَسَّانَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ يَحْيَى الْفَرَّاءُ الْمُجَاشِعِىُّ قَالَ بَيْنَمَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ يَوْمًا جَالِسٌ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا يَحْيَى ادْعُ لاِمْرَأَةٍ حُبْلَى مُنْذُ أَرْبَعِ سِنِينَ قَدْ أَصْبَحَتْ فِى كَرْبٍ شَدِيدٍ فَغَضِبَ مَالِكٌ وَأَطْبَقَ الْمُصْحَفَ قَالَ مَا يَرَى هَؤُلاَءِ الْقَوْمُ إِلاَّ أَنَّا أَنْبِيَاءُ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ دَعَا ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ هَذِهِ الْمَرْأَةُ إِنْ كَانَ فِى بَطْنِهَا رِيحٌ فَأَخْرِجْهُ عَنْهَا السَّاعَةَ وَإِنْ كَانَ فِى بَطْنِهَا جَارِيَةٌ فَأَبْدِلْهَا بِهَا غُلاَمًا فَإِنَّكَ تَمْحُو مَا تَشَاءُ وَتُثْبِتُ وَعِنْدَكَ أُمُّ الْكِتَابِ ثُمَّ رَفَعَ مَالِكٌ يَدَهُ وَرَفَعَ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ وَجَاءَ الرَّسُولُ إِلَى الرَّجُلِ فَقَالَ أَدْرِكِ امْرَأَتَكَ فَذَهَبَ الرَّجُلُ فَمَا حَطَّ مَالِكٌ يَدَهُ حَتَّى طَلَعَ الرَّجُلُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ عَلَى رَقَبَتِهِ غُلاَمٌ جَعْدٌ قَطَطٌ ابْنُ أَرْبَعِ سِنِينَ قَدِ اسْتَوَتْ أَسْنَانُهُ مَا قُطِعَتْ سَرَارُهُ.
3818 ۔ ہاشم بن یحییٰ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ مالک بن دینار بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا اے ابویحییٰ : اس عورت کے لیے دعا کیجئے جو چار سال سے حاملہ ہے اور شدید تکلیف میں ہے ، تو مالک بن دینار غصہ میں آگئے ، انھوں نے مصحف بند کیا اور بولے : یہ لوگ سمجھتے ہیں ہم انبیاء ہیں پھر انھوں نے کچھ تلاوت کی پھر دعا کی اور بولے ، اے اللہ اگر عورت کے پیٹ میں ہوا ہے تو اسے ابھی نکال دے اور اگر اس کے پیٹ میں لڑکی ہے تو اسے لڑکے میں تبدیل کردے کیونکہ تو جسے چاہتا ہے مٹاسکتا ہے اور جسے چاہے برقرار رکھ سکتا ہے ، ام الکتاب، تیرے پاس ہے۔
پھر مالک بن دینار نے ہاتھ اٹھائے ، لوگوں نے بھی ہاتھ اٹھائے اسی دوران ایک پیغام رساں اس شخص کے پاس آیا اور بولاتم اپنی بیوی کے پاس پہنچو وہ شخص چلا گیا ابھی مالک بن دینار نے ہاتھ نیچے نہیں کیے تھے کہ وہ شخص مسجد کے دروازے سے اندر آیا اور اس نے ایک بچے کو گود میں اٹھا رکھا تھا، جو گھنگریالے بالوں کا مالک تھا، وہ تقریبا چار سال کا تھا، اس کے دانت پورے تھے لیکن اس کی نال نہیں کاٹی گئی تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔