حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرْمِي الصَّيْدَ فَيَغِيبُ عَنِّي لَيْلَةً، قَالَ: إِذَا وَجَدْتَ فِيهِ سَهْمَكَ وَلَمْ تَجِدْ فِيهِ شَيْئًا، غَيْرَهُ فَكُلْهُ.
عدی بن حاتم (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ میں شکار کرتا ہوں اور شکار مجھ سے پوری رات غائب رہتا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا : جب تم اس شکار میں اپنے تیر کے علاوہ کسی اور کا تیر نہ پاؤ تو اسے کھاؤ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/ الذبائح ٨ (٥٤٨٤) ، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩) ، سنن ابی داود/الصید ٢ (٢٨٤٩، ٢٨٥٠) ، سنن الترمذی/الصید ٣ (١٤٦٩) ، سنن النسائی/الصید ١ (٤٢٦٨) ، ٦ (٤٢٧٣) ، ٨ (٤٢٧٩) ، ١٨ (٤٣٠٣) ، (تحفة الأشراف : ٩٨٦٢) (صحیح )