(۱۱۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فِی حَاجَۃٍ ، فَذَہَبَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ رَجَعَ ، فَقُلْنَا لَہُ : تَوَضَّأْ ، یَا أَبَا عَبْدِ اللہِ لَعَلَّنَا أَنْ نَسْأَلَک عَنْ آیٍ مِنَ الْقُرْآنِ ؟ قَالَ : قَالَ : فَاسْأَلُوا ، فَإِنِّی لاَ أَمَسُّہُ ، إِنَّہُ لاَ یَمَسُّہُ إِلاَّ الْمُطَہَّرُونَ ، قَالَ : فَسَأَلْنَاہُ ، فَقَرَأَ عَلَیْنَا قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
(١١٠٦) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان کے ساتھ تھے، حضرت سلمان رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو ہم نے کہا کہ وضو کر لیجیے، شاید ہم آپ سے کسی آیت قرآنی کے بارے میں پوچھ لیں۔ فرمایا تم پوچھ لو، میں قرآن کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کیونکہ اسے تو صرف پاک لوگ ہاتھ لگا سکتے ہیں۔ پھر ہم نے ان سے قرآن کے بارے میں پوچھا اور انھوں نے وضو سے پہلے ہمیں اس میں سے پڑھ کر سنایا۔