(۱۱۴۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ یُحَدِّثُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ فِی الصَّلاَۃِ عَلَی الْجِنَازَۃِ أَنْ تَقْرَأَ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ ، ثُمَّ تُصَلِّیَ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ یُخْلِصَ الدُّعَائَ لِلْمَیِّتِ حَتَّی یَفْرُغَ ، وَلاَ تَقْرَأَ إِلاَّ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ تُسَلِّمَ فِی نَفْسِکِ۔
(عبدالرزاق ۶۴۲۸۔ ابن الجارود ۵۴۰)
(١١٤٩٧) حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوامامہ سے سنا وہ حضرت سعید بن المسیب سے بیان کرتے ہیں کہ نماز جنازہ کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے سورة الفاتحہ پڑھیں، پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھیں، پھر میت کے لیے دعا کی جائے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہو جاؤ اور یہ صرف ایک بار پڑھنا اور پھر اپنے جی میں سلام پھیرنا۔