(۱۲۴۹۱) حدَّثَنَا أبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَا أَمْشِی بِرِدَائِی ہَذَا حَتَّی أَسِیرَ بِہِ إلَی الْکَعْبَۃِ إِنْ کَلَّمت صَاحِبًا لِی ، قَالَ : فَنَدِمْت ؟ قُلْتُ نَعَمْ ، قَالَ : اذْہَبْ فَالْبَسْ ثَوْبَک ، فَمَا أَغْنَی الْکَعْبَۃَ ، عَنْ ثَوْبِکَ وَعَنْک ، وَقل : سَعِید أَمَرَنِی فَأَتَیْت الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، فَقَالَ لِی مِثْلَ مَا قَالَ سَعِیدٌ ، فَلَمَّا خَرَجْت مِنْ عِنْدِہِ أَدْرَکَنِی رَسُولُہُ فَقَالُ : عِنْدَک دِرْہَمٌ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : تَصَدَّقْ بِہِ ، وََقُل : أَمَرَنِی بِہِ الْقَاسِمُ۔
(١٢٤٩١) حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے عرض کیا کہ میں نے قسم کھائی ہے کہ اگر میں نے اپنے اس ساتھی سے بات کی تو میں اپنی اس چادر کے ساتھ چل کر مکہ مکرمہ جاؤں گا۔ آپ نے فرمایا تو اس سے نادم ہوا ؟ میں نے عرض کیا ہاں، آپ نے فرمایا جا اور اپنے کپڑے کو پہن لے کعبہ تیرے اور تیرے کپڑے سے غنی (بےنیاز) کردیا گیا ہے، اور کہہ دے کہ سعید نے مجھے حکم دیا ہے پھر میں حضرت قاسم بن محمد کے پاس آیا اور جو بات حضرت سعید نے کہی تھی وہی انھوں نے بھی کہی، پھر جب میں ان کے پاس سے نکلا تو ان کا قاصد میرے پاس آیا اور پوچھا تیرے پاس درھم ہے ؟ میں نے کہا ہاں، اس نے کہا اس کو صدقہ کر دے اور کہہ دینا کہ مجھے قاسم نے حکم دیا ہے۔