(۱۲۸۶۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ ، وَعَلِیًّا ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، کَانُوا یَقُولُونَ فِی الرَّجُلِ یُرْسِلُ بِبَدَنَتِہِ : إِنَّہُ یُمْسِکُ عَمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ ، لَیْسَ أَنْ لاَ یُلَبِّی ، قَالَ جَعْفَرٌ : یُوَاعِدُہُمْ یَوْمًا ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ الْیَوْمُ الَّذِی یُوَاعِدُہُمْ أَنْ یُشْعِرَ ، أَمْسَکَ عَمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ۔
(١٢٨٦٦) حضرت عمر، حضرت علی اور حضرت ابن عباس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ھدی کا جانور بھیجے وہ ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم حالت احرام میں اجتناب کرتا ہے اور یہ بھی نہیں ہے کہ وہ تلبیہ نہ پڑھے اور حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھ ھدی بھیج رہا ہے ان سے ایک دن مقرر کر کے وعدہ لے لے، پھر جب وہ وعدے والا دن آجائے تو وہ ان سب چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم کرتا ہے۔