(۱۳۰۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُکَیْر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : الصَّبِیُّ مَا لَمْ یَأْکُلِ الطَّعَامَ ، تَغْسِلُ ثَوْبَک مِنْ بَوْلِہِ وَسَلْحِہِ أَیْضًا ؟ قَالَ : اُرْشُشْ عَلَیْہِ الْمَائَ ، أَوِ اصْبُبْ عَلَیْہِ ۔ قُلْتُ : فَالصَّبِیُّ یُلْعَقُ قَبْلَ أَنْ یَأْکُلَ الطَّعَامَ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ ، وَذَلِکَ طَعَامٌ ؟ قَالَ : اُرْشُشْ عَلَیْہِ ، أَوِ اصْبُبْ عَلَیْہِ۔
(١٣٠٨) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ اگر بچہ کھانا نہ کھاتا ہو تو کیا اس کے پیشاب یا پاخانے سے آپ اپنے کپڑے دھوئیں گے ؟ فرمایا اس پر پانی چھڑک لو یا بہا لو۔ میں نے عرض کیا کہ بچے کو کھانا شروع کرنے سے پہلے گھی یا شہد چٹایا جاتا ہے کیا یہ کھانا ہے ؟ فرمایا اس صورت میں دھو لو یا پانی چھڑک لو۔