hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 1316

.

ابن أبي شيبة

1316
Ibn Abi Shaybah
(۱۳۱۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، قَالَ : حدَّثَنَا قُدَامَۃُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْعَامِرِیُّ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی جَسْرۃُ ، قَالَتْ حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ ، قَالَتْ : دَخَلَتْ عَلَیَّ امْرَأَۃٌ مِنَ الْیَہُودِ ، فَقَالَتْ : إنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ قُلْتُ : کَذَبْت ، قَالَتْ : بَلَی ، إِنَّہُ لَیُقْرَضُ مِنْہُ الْجِلْدُ وَالثَّوْبُ ، قَالَتْ : فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی الصَّلاَۃِ ، وَقَدِ ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ فَأَخْبَرْتُہُ ، فَقَالَ : صَدَقَتْ۔ (احمد ۶/۶۱۔ نسائی ۹۹۶۶)
(١٣١٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ میں نے کہا تو جھوٹ بولتی ہے۔ وہ بولی میں ٹھیک کہتی ہوں اس کی وجہ سے کپڑے اور کھال کو کاٹا جاتا ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اتنے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے اس دوران ہماری آوازیں بلند ہوچکی تھیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ کیا ہے ؟ میں نے آپ کو ساری بات بتائی تو آپ نے فرمایا کہ یہ عورت ٹھیک کہتی ہے۔