(۱۳۳۰۳) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَدِ اشْتَکَی ، فَطَافَ بِالْبَیْتِ عَلَی بَعِیرٍ وَمَعَہُ مِحْجَنٌ ، کُلَّمَا مَرَّ عَلَی الْحَجَرِ اسْتَلَمَہُ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ أَنَاخَ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔ (بخاری ۱۶۱۲۔ ابوداؤد ۱۸۷۲)
(١٣٣٠٣) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی تکلیف تھی پھر آپ نے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خم دار چھڑی تھی، جب بھی حجر اسود کے پاس سے گذرتے اس کا استلام فرماتے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طواف سے فارغ ہوئے تو اونٹ سے اتر گئے اور پھر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔