(۱۳۵۴۶) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ مُحْرِمًا بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ ، وَامْرَأَتُہُ مُحْرِمَۃٌ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ فَیَقَعُ عَلَیْہَا ، قَالَ : یَمْضِیَانِ لِحَجِّہِمَا وَلِعُمْرَتِہِمَا ، وَیُہْرِیقُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا دَمًا ، وَعَلَیْہِمَا عمْرَۃٌ وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، وَلاَ یَمُرَّانِ بِالْمَکَانِ الَّذِی أَصَابَا فِیہِ مَا أَصَابَا۔
(١٣٥٤٦) حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج اور عمرے کا احرام باندھے اور اس کی بیوی بھی حج و عمرے کا احرام باندھے اور پھر وہ آپس میں شرعی ملاقات کرلیں، آپ نے فرمایا : وہ دونوں اپنے حج و عمرے کو جاری رکھیں اور ہر ایک پر قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج وعمرہ کی قضاء لازم ہے اور آئندہ سال اس جگہ سے نہ گزریں جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔