(۱۳۵۷۸) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، وَعَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الأَحْوَص ، عَنْ أُمِّہِ ، قَالَتْ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ النَّحْرِ أَتَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ فَرَمَاہَا ، ثُمَّ انْصَرَفَ ، وَقَالَ بَعْضُہُمْ : لَمْ یَقِفْ ۔ زَادَ ابْنُ مُسْہِرٍ : فَرَمَاہَا سَبْعَ حَصَیَاتٍ ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔ (ابوداؤد ۱۹۶۱۔ ابن ماجہ ۳۰۲۸)
(١٣٥٧٨) حضرت سلیمان بن عمرو بن الأحوص کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ میں قربانی کے دن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ جمرہ عقبہ پر تشریف لائے اور اس کی رمی فرمائی پھر چلے گئے، اور بعض حضرات فرماتے ہیں آپ اس کے پاس نہیں ٹھہرے، ابن مسھر فرماتے ہیں کہ آپ نے سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری پر تکبیر بھی پڑھی۔