hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 13673

.

ابن أبي شيبة

13673
Ibn Abi Shaybah
(۱۳۶۷۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَی عُمَرَ ؛ أَنَّ عُمَرَ وَجَدَ رِیحَ طِیبٍ وَہُوَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ ، فَقَالَ : مِمَّنْ ہَذَا ؟ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : مِنِّی ، فَقَالَ : أَمِنْکَ لَعَمْرِی ؟ قَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لاَ تَعْجَلْ عَلَیَّ ، فَإِنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ طَیَّبَتْنِی وَأَقْسَمَتْ عَلَیَّ ، قَالَ : وَأَنَا أُقْسِمُ عَلَیْک لَتَرْجِعَنَّ إلَیْہَا ، فَلْتَغْسِلَنَّہُ عَنْکَ کَمَا طَیَّبَتْکَ ، قَالَ : فَرَجَعَ إلَیْہَا حَتَّی لَحِقَہُمْ بِبَعْضِ الطَّرِیقِ۔
(١٣٦٧٤) حضرت اسلم جو حضرت عمر کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ذوالحلیفہ میں خوشبو سونگھی تو دریافت فرمایا یہ کس سے آرہی ہے ؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا مجھ سے، حضرت عمر نے فرمایا : میری عمر کی قسم کیا تجھ سے ؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا، اے امیر المومنین ! میرے متعلق جلد بازی سے کام نہ لیں، بیشک حضرت ام حبیبہ نے مجھے خوشبو لگائی اور مجھے قسم دی ہے، حضرت عمر نے فرمایا، میں بھی تمہیں قسم دیتا ہوں کہ آپ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان کو چاہیے کہ جس طرح انھوں نے آپ کو خوشبو لگائی ہے اسی طرح اس کو دھو دیں، حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام حبیبہ کی طرف لوٹا یہاں تک کہ راستہ میں ہی ان کے ساتھ مل گیا۔