(۱۳۷۵۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، وَیَزِیدُ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً یُہَادَی بَیْنَ رَجُلَیْنِ - وَقَالَ یَزِیدُ : بَیْنَ ابْنَیْہِ - فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالُوا : نَذَرَ أَنْ یَمْشِیَ ، فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ عَنْ تَعْذِیبِ ہَذَا لَغَنِیٌّ ، مُرُوہُ فَلْیَرْکَبْ ۔ إِِلاَ أَنَّ یَزِیدَ قَالَ : عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ۔
(ترمذی ۱۵۳۷)
(١٣٧٥١) حضرت انس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ بڑی مشکل سے دو آدمیوں کے سہارے چل رہا ہے، یزید راوی فرماتے ہیں کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا : یہ کیا ہے ؟ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اس شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس طرح کی تکلیف میں مبتلا کرنے سے بےنیاز ہے جاؤ اس کو کہو کہ سوار ہو کر جائے۔