hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14241

.

ابن أبي شيبة

14241
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۲۴۲) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، وَأَبُو الأَحْوَص، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ الْمَغْرِبَ بِجَمْعٍ ، بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ ، ثُمَّ أَتَیْنَا بِعَشَائٍ فَتَعَشَّیْنَا ، ثُمَّ صَلَّی بِنَا الْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ۔ زَادَ فِیہِ أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ : قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : فَلَقِیتُ أَبَا جَعْفَرٍ فَأَخْبَرْتُہُ ، فَقَالَ : وَکَذَلِکَ یَفْعَلُ أَہْلُ الْبَیْتِ۔
(١٤٢٤٢) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ کے مغرب کی نماز مزدلفہ میں اذان و اقامت کے ساتھ پڑھی، پھر رات کا کھانا لایا گیا جو ہم نے تناول کیا، پھر آپ نے ہمیں عشاء کی نماز مستقل اذان و اقامت کے ساتھ پڑھائی، حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میری حضرت ابو جعفر سے ملاقات ہوئی تو میں نے آپ کو اس کے متعلق بتلایا تو آپ نے فرمایا کہ اھل بیت بھی اسی طرح کرتے ہیں۔