(۱۴۲۷۳) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : حُدَّ لِلنَّاسِ خَمْسَۃً : لأَہْلِ الْمَدِینَۃِ ذُو الْحُلَیْفَۃِ ، وَلأَہْلِ مَکَّۃَ التَّنْعِیمُ ، وَلأَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَۃُ ، وَلأَہْلِ الْیَمَنِ یَلَمْلَمُ ، وَلأَہْلِ نَجْدٍ قَرْنٌ ، أَوْ قَالَ : لأَہْلِ الْعِرَاقِ قَرْنٌ ، فَلَمَّا کَانَ بَعْدُ قَالُوا لابْنِ عَبَّاسٍ : لَیْسَ لَنَا طَرِیقٌ عَلَی قَرْنٍ ، قَالَ : إزَائَہُ ذَاتُ عِرْقٍ۔
(١٤٢٧٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگوں کے لیے پانچ میقات بنائے گے۔ مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، مکہ مکرمہ والوں کے لیے تنعیم، شام والوں کے لیے جحفہ، یمن والوں کے لیے یلملم، نجد والوں کے لیے قرن یا عراق والوں کے لیے قرن، پھر جب کچھ عرصہ گزرا تو لوگوں نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا : ہمارا راستہ قرن سے نہیں ہے تو اس کا مقابل ذات عرق کو کردیا گیا۔