(۱۴۳۰۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ قَرَأَ کِتَابًا فِی بحتخہ فِی سَقْفِ الْبَیْتِ، أَوْ أَسْفَلَ مَقَامِ إبْرَاہِیمَ : أَنَا اللَّہُ ذُو بَکَّۃَ ، بَنَیْتُہُ عَلَی وُجُوہِ سَبْعَۃِ أَمْلاَکٍ حُنَفَائَ ، بَارَکْتُ لأَہْلِہِ فِی اللَّحْمِ وَالْمَائِ ، وَجَعَلْت رِزْقَ أَہْلِہِ مِنْ ثَلاَثَۃِ سُبُلٍ ، وَلاَ یَسْتَحِلَّ حُرْمَتَہُ أَوَّلُ مَنْ أَہَلَّہُ۔
(١٤٣٠٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے وہ مکتوب پڑھا جو بیت اللہ کی چھت کی دیواروں سے یا مقام ابراہیم کے نیچے سے ملا تھا (اس میں تحریر تھا) میں بیت اللہ والا خدا ہوں، میں نے اس کو سات املاک کے سامنے بنایا ہے، میں نے اس کے رہنے والوں کے لیے کھانے پینے (گوشت اور پانی) کی چیزوں میں برکت رکھی، اور اس کے رہنے والے کے رزق کو تین راستوں سے بنایا اور سب سے پہلے اس کی حرمت کو حلال سمجھنے والے اس کے اھل ہیں۔