hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14305

.

ابن أبي شيبة

14305
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۳۰۶) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنْتُ آخُذًا بِلِجَامِ دَابَّۃِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَالَ: کَیْفَ أَنْتُمْ إذَا ہَدَمْتُمْ ہَذَا الْبَیْتَ، فَلَمْ تَدَعُوا حَجَرًا عَلَی حَجَرٍ؟ قَالُوا: وَنَحْنُ عَلَی الإِسْلاَمِ؟ قَالَ: وَنَحْنُ عَلَی الإِسْلاَمِ ، قُلْتُ : ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ : ثُمَّ یُبْنَی أَحْسَنَ مَا کَانَ ، فَإِذَا رَأَیْتَ مَکَّۃَ قَدْ بُعِجَتْ کَظَائِم ، وَرَأَیْتَ الْبِنَائَ یَعْلُو رُؤُوسَ الْجِبَالِ ، فَاعْلَمْ أَنَّ الأَمْرَ قَدْ أَظَلَّک۔
(١٤٣٠٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمرو کے گھوڑے کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، آپ نے فرمایا : اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم لوگ اس بیت اللہ کو منہدم کرو گے اور کوئی پتھر کسی پتھر پر نہیں چھوڑو گے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ کیا اس وقت ہم اسلام پر ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : (ہاں) اس وقت ہم اسلام پر ہوں گے، میں نے عرض کیا کہ پھر ایسا کیوں ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : پھر اس کو اس سے اچھی تعمیر پر بنایا جائے گا، جب تم دیکھو کہ مکہ مکرمہ میں پانی کی چھوٹی نہریں نکل پڑی ہیں اور تم دیکھو کہ عمارتیں پہاڑوں سے بلند ہیں تو جان لینا کہ معاملہ تمہارے قریب آگیا ہے (قیامت قریب ہے) ۔