hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14307

.

ابن أبي شيبة

14307
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۳۰۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ کَانَ عِنْدَنَا سَعَۃٌ لَہَدَمْتُ الْکَعْبَۃَ ، وَلَبَنَیْتُہَا وَجَعَلْتُ لَہَا بَابَیْنِ ؛ بَابًا یَدْخُلُ مِنْہُ النَّاسُ ، وَبَابًا یَخْرُجُونَ مِنْہُ ، قَالَ : فَلَمَّا وَلِیَ ابْنُ الزُّبَیْرِ ہَدَمَہَا ، فَجَعَلَ لَہَا بَابَیْنِ ، فَکَانَتْ کَذَلِکَ ، فَلَمَّا ظَہَرَ الْحَجَّاجُ عَلَیْہِ ہَدَمَہَا وَأَعَادَ بِنَائَہَا الأَوَّلَ۔ (بخاری ۱۵۸۳۔ مسلم ۹۶۸)
(١٤٣٠٨) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس نے ارشاد فرمایا : اگر میرے پاس گنجائش (اور طاقت) ہو تو میں کعبہ گراؤں اور اس کی دوبارہ تعمیر اس طرح کروں کہ اس میں دو دروازے بناؤں، ایک دروازہ لوگوں کے داخل ہونے کے لیے اور دوسرا دروازہ جس سے وہ باہر نکلیں، راوی کہتے ہیں کہ جب حضرت عبداللہ بن زبیر امیر بنے تو آپ نے کعبہ کو گرایا اور آپ نے اس کے دو دروازے بنائے، پھر یہ اسی طرح رہا، جب حجاج بن یوسف آپ پر غالب آیا تو اس نے خانہ کعبہ کو گرا کر اس کو پہلی طرز پر دوبارہ تعمیر کردیا۔