(۱۴۳۵۶) حدَّثَنَا یَزِید ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی مُوسَی ، قَالَ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی : {وَمَنْ یُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللہِ فَإِنَّہَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوبِ} قَالَ : الْوُقُوفُ بِعَرَفَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ ، وَبجَمْعٍ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ ، وَالْبُدْنُ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ ، وَالْحَلْقُ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ ، وَالرَّمْیُ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ ، فَمَنْ یُعَظِّمْہَا فَإِنَّہَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوبِ۔
(١٤٣٥٦) حضرت محمد بن ابو موسیٰ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وقوف عرفہ شعائر اللہ میں سے ہے، مزدلفہ کا قیام شعائر اللہ میں سے ہے، اونٹ کی قربانی کرنا شعائر اللہ میں سے ہے، پس جو شخص ان کی تعظیم کرے گا، پس یہ اس کے دل کے تقویٰ میں سے ہے (دل کے تقویٰ کی علامت ہے) ۔