(۱۴۵۴۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ وَقَفَ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ قَدْرَ سُورَۃٍ مِنَ السَّبْعِ ، قَالَ : قُلْتُ : مِنَ النَّاسِ مَنْ یُبَطِء الْقِرَائَۃَ وَمِنْہُمْ مَنْ یُسْرِعُ ؟ قَالَ : مِثْلَ قِرَائَتِی ؟ قَالَ : قُلْتُ : أَنْتَ خَفِیفُ الْقِرَائَۃِ ، قَالَ : مِثْلَ قِرَائَتِی۔
(١٤٥٤٩) حضرت عبداللہ بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر حضرت ابن عباس کے ساتھ (جمرات کے پاس) سات سورتوں کی قراءت کی بقدر رکے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ کچھ لوگ تیز پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ آہستہ ؟ آپ نے فرمایا میری قراءت کی طرح ہو، میں نے عرض کیا کہ آپ تو بہت آہستہ پڑھتے ہیں، فرمایا کہ (ہاں) میری قرات کے مثل ہو۔