hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14581

.

ابن أبي شيبة

14581
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۵۸۲) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، قَالَ : طَافَتِ امْرَأَتِی وَصَلَّتْ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَطُوفَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَأَمَرْتُہَا أَنْ تَطُوفَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَسَمِعَتْنِی امْرَأَۃٌ وَأَنَا آمُرُہَا بِذَلِکَ ، فَقَالَتْ : نِعْمَ مَا أَمَرَتْہَا بِہِ ، کَانَتْ عَمَّتِی وَخَالَتِی عَائِشَۃُ ، وَأُمُّ سَلَمَۃَ ، زَوْجَتَا النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَقُولاَنِ : إذَا طَافَتِ الْمَرْأَۃُ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ صَلَّتْ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ حَاضَتْ ، فَلْتَطُفْ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
(١٤٥٨٢) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میری عورت نے طواف کیا اور دو رکعتیں ادا کیں، اس کے بعد اس کو صفا ومروہ کی سعی سے پہلے ہی حیض آگیا، میں نے اس کو حکم دیا کہ تو صفا ومروہ کی سعی کر، جب میں اس کو حکم دے رہا تھا اس وقت ایک خاتون یہ سن رہی تھی، اس خاتون نے کہا کہ تو نے اس کو بہت اچھا حکم دیا ہے، بیشک میری پھوپھی اور میری خالہ حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ جو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ ہیں وہ فرماتی تھیں کہ جب عورت طواف کرے پھر دو رکعتیں بھی ادا کرے اس کے بعد اس کو حیض آجائے تو اس کو چاہیے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی بھی کرلے۔