(۱۴۶۲۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَوْلًی لابْنِ عُمَرَ عَنْ مَوْتِ ابْنِ عُمَرَ ؟ قَالَ : أَصَابَہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ بِزُجٍّ ، فَدَخَلَ عَلَیْہِ الْحَجَّاجُ یَعُودُہُ ، فَقَالَ : لَوْ أَعْلَمُ مَنْ أَصَابَکَ لَفَعَلْتُ وَفَعَلْتُ ، قَالَ : أَنْتَ أَصَبْتنِی ، أَدْخَلْتَ السِّلاَحَ الْحَرَمَ۔
(١٤٦٢٤) حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کے غلام سے آپ کی موت کی وجہ دریافت کی ؟ انھوں نے فرمایا کہ اھل شام میں سے ایک شخص کے تیر کا پھل آپ کو لگ گیا تھا، حجاج آپ کے پاس آپ کی عیادت کے لیے آیا، ایک شخص نے کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ آپ کو تکلیف پہنچے گی تو میں اس طرح اس طرح کرتا، آپ نے فرمایا کہ تو نے ہی تو مجھے تکلیف دی ہے کہ تو حرم میں ہتھیار سمیت داخل ہوگیا۔