(۱۴۷۴۴) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ أَبِی مَاعِزٍ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی اُسْتُحِضْتُ ، قَالَ : دَعِی الصَّلاَۃَ أَیَّامَکِ الَّتِی ہِیَ أَیَّامُک ، ثُمَّ اغْتَسِلِی وَاحْتَشِی کُرْسُفًا ، وَطُوفِی بِالْبَیْتِ وَصَلِّی۔
(١٤٧٤٤) حضرت ابو ماعز سے مروی ہے کہ ایک عورت سرکار دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے استحاضہ آگیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو تیرے ایام (مقررہ) ہیں ان میں نماز کو چھوڑ دے، پھر غسل کر کے اس کو روئی سے بھر دے اور بیت اللہ کا طواف کر اور نماز ادا کر۔