(۱۴۷۸۴) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیٍّ الأَزْدِیِّ، قَالَ: نَحَرَ ابْنُ عُمَرَ وَحَلَقَ ، قَالَ : فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ لِلْحَلاَقِ : اُبْلُغِ الْعَظْمَیْنِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لِعَطَائٍ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ فِی الْحَلْقِ ، اُبْلُغِ الْعَظْمَیْنِ ؟ ، قَالَ : سَمِعْتُہُمْ یَذْکُرُونَہُ ، وَلَمْ أَسْمَعْہُ مِنْ ثَبْتٍ۔
(١٤٧٨٤) حضرت علی الازدی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے قربانی کی اور سر کا حلق کروایا، میں نے سنا وہ حلق کرنے والوں سے فرما رہے تھے کہ حلق دو ہڈیوں تک کرو، حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے پوچھا کہ آپ نے خود ان سے سنا ہے کہ وہ حلق والوں کو یہ کہہ رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے لوگوں سے سنا ہے وہ اس کا ذکر کرتے ہیں لیکن میں نے خود ان سے نہیں سنا۔