hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14937

.

ابن أبي شيبة

14937
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۹۳۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ الْعَمِّیُّ ، قَالَ : سُئِلَ مَطَرٌ ، وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ امْرَأَۃٍ اسْتَأْذَنَتْ زَوْجَہَا فِی الْحَجِّ فَلَمْ یَأْذَنْ لَہَا ، فَاسْتَأْذَنَتْہُ أَنْ تَزُورَ فَأَذِنَ لَہَا ، فَضَمَّتْ عَلَیْہَا ثِیَابًا لَہَا بَیضَائَ وَصَرَخَتْ بِالْحَجِّ ؟ قَالَ : فَأَتَوُا الْحَسَنَ فَسَأَلُوہُ ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ : اللَّکَعَۃُ لَیْسَ لَہَا ذَاکَ ، قَالَ مَطَرٌ : وَسُئِلَ قَتَادَۃُ ؟ فَقَالَ : ہِیَ مُحْرِمَۃٌ ، قَالَ مَطَرٌ : فَانْطَلَقَتُ إِلَی مَکَّۃَ فَسَأَلَتُ الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ ؟ فَقَالَ : ہِیَ مُحْرِمَۃٌ ، قَالَ مَطَرٌ : فَأَمَرْتُ رَجُلاً فَسَأَلَ عَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ ؟ فَقَالَ : لاَ ، وَلاَ نِعْمَۃُ عَیْنٍ ، لَیْسَ لَہَا ذَلِکَ۔
(١٤٩٣٨) حضرت مطر سے مروی ہے کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر سے حج کی اجازت مانگی لیکن شوہر نے اس کو اجازت نہ دی، پھر اس نے خاوند سے بیت اللہ کی زیارت کی اجازت مانگی تو شوہر نے اجازت دے دی، پھر اس خاتون نے اس پر سفید کپڑوں کو ملا لیا اور حج کے لیے فریاد تلبیہ (آواز) کرنے لگی، لوگ حضرت حسن کے پاس آئے اور آپ سے دریافت کیا ؟ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا : احمقو ! اس کو یہ جائز ہے، حضرت مطر فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ خاتون محرمہ (شمار ہوگی) ہے،
حضرت مطرئ فرماتے ہیں کہ پھر میں مکہ مکرمہ گیا اور میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ خاتون محرمہ ہے، حضرت مطرئ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے ایک شخص کے ذمہ لگایا کہ حضرت عطاء بن ابی رباح سے پوچھے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں ! آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں ہے اس پر یہ نہیں ہے۔