(۱۵۱۰۵) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ احْفَظُوا عَنِّی ، وَلاَ تَقُولُوا : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَیُّمَا عَبْدٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ ، ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَأَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ صَبِیًّا ، ثُمَّ أَدْرَکَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃُ الرّجُلِ ، وَأَیُّمَا أَعْرَابِیٍّ حَجَّ أَعْرَابِیًّا ، ثُمَّ ہَاجَرَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃُ الْمُہَاجِر۔ (ابن خزیمۃ ۳۰۵۰)
(١٥١٠٥) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جو غلام اپنے اھل کے ساتھ حج کرے پھر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر دوبارہ حج کرنا لازم ہے، اور جو بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ حج کرے پھر وہ بڑا ہو کر (صاحب استطاعت ہوجائے) تو اس پر حج لازم ہے اور جو اعرابی ہجرت سے پہلے حج کرے پھر وہ ہجرت کرے تو اس پر مہاجر کا حج لازم ہے۔