hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 15220

.

ابن أبي شيبة

15220
Ibn Abi Shaybah
(۱۵۲۲۱) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ ، قَالَ : لَمَّا أَنْ حَجَّ عُمَرُ اسْتَلَمَ الرُّکْنَ ، وَکَانَ یَعْلَی بْنُ أُمَیَّۃَ یَسْتَلِمُ الأَرْکَانَ کُلَّہَا ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : یَا یَعْلَی ، مَا تَفْعَلُ ؟ قَالَ : أَسْتَلِمُہَا کُلَّہَا، لأَنَّہُ لَیْسَ شَیْئٌ مِنَ الْبَیْتِ یُہْجَرُ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : أَمَا رَأَیْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَسْتَلِمْ مِنْہَا إِلاَّ الْحَجَرَ ؟ قَالَ : بَلَی ، قَالَ : فَمَا لَکَ بِہِ أُسْوَۃً ؟ قَالَ : بَلَی۔ (طبرانی ۵۰۴۹)
(١٥٢٢١) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ جب حضرت عمر نے حج کیا تو حجر اسود کا استلام کیا، اور حضرت یعلی بن امیہ نے تمام ارکان کا استلام کیا، حضرت عمر نے ان سے فرمایا : اے یعلی ! یہ آپ نے کیا کیا ؟ حضرت یعلی نے فرمایا کہ میں نے تمام ارکان کا استلام کیا ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کو (بغیر استلام کے) چھوڑا جائے، حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف حجر اسود کا استلام کیا تھا ؟ حضرت یعلی نے فرمایا کیوں نہیں، حضرت عمر نے فرمایا کہ تو کیا آپ کے لیے اس میں نمونہ نہیں ہے ؟ حضرت یعلی نے فرمایا کیوں نہیں۔
Ibn Abi Shaybah: حدیث 15220 - Hadith.one