(۱۵۲۲۹) حدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَلَ ثَلاَثًا ، وَمَشَی أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَی مَقَامَ إِبْرَاہِیمَ فَقَرَأَ : {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی} فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْبَیْتِ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی الرُّکْنِ فَاسْتَلَمَہُ۔
(١٥٢٢٩) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے پھر آپ مقام ابراہیم پر تشریف لائے اور قرآن پاک کی آیت { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } کی تلاوت فرمائی اور مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھ کر (نماز پڑھی) رکن پر تشریف لائے اور اس کا استلام فرمایا۔