(۱۵۲۳۲) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : إِذَا أَتَیْتَ الْبَیْتَ فَاسْتَلِمِ الْحَجَرَ إِنْ قَدَرْتَ عَلَیْہِ ، وَذَکَرْتَ اللَّہَ ، وَصَلَّیْتَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ تُصَلِّی عِنْدَ الْمَقَامِ رَکْعَتَیْنِ ، أَوْ مَا شَائَ اللَّہُ ، ثُمَّ تَمْضِی تُجَاہَ وَجْہِکَ فَتَسْتَلِمُ الْحَجَرَ ، وَإِلاَّ فَاسْتَقْبِلْہُ وَذَکَرْتَ اللَّہَ ، ثُمَّ تَخْرُجُ إِلَی الصَّفَا۔
(١٥٢٣٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب بیت اللہ آؤ تو پہلے حجر اسود کا استلام کرو اگر اس پر قادر ہو اور اللہ کا ذکر کرو اور نبی پاک پر درود بھیجو پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو یا جو اللہ تعالیٰ چاہے (توفیق دے) پھر اپنے چہرہ کو پھیرو اور حجر اسود کا استلام کرو وگرنہ اس کے سامنے آ جاؤ اور اللہ کا ذکر کرو اور پھر صفا کی طرف نکل جاؤ۔