hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 15365

.

ابن أبي شيبة

15365
Ibn Abi Shaybah
(۱۵۳۶۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَخِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَکْثَرُ دُعَائِی ، وَدُعَائِ الأَنْبِیَائِ قَبْلِی بِعَرَفَۃَ ؛ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، اللَّہُمَّ اجْعَلْ فِی قَلْبِی نُورًا ، وَفِی سَمْعِی نُورًا ، وَفِی بَصَرِی نُورًا ، اللَّہُمَّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی ، وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ وَسْوَاسِ الصَّدْرِ ، وَشَتَاتِ الأَمْرِ ، وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِی اللَّیْلِ ، وَشَرِّ مَا یَلِجُ فِی النَّہَارِ ، وَشَرِّ مَا تَہُبُّ بِہِ الرِّیَاحُ۔ (ترمذی ۳۵۲۔ ابن خزیمۃ ۲۸۴۱)
(١٥٣٦٦) حضرت علی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : اکثر میں اور میرے سے پہلے انبیاء کرام عرفات میں یہ دعا مانگتے تھے۔ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کی بادشاہی اور اس ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ تو میرے دل، کان اور آنکھ کو منور فرما۔ اے اللہ میرے سینہ کو کھول دے اور میرے کام کو آسان کر دے۔ میں تجھ سے قلبی وساوس اور معاملہ کی سختی سے پناہ مانگتا ہوں اور فتنہ قبر سے پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ میرے یا سے فتنوں سے تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جو دن یا رات میں پیش آئیں اور جن فتنوں کو ہوا لے کر چلے۔