(۱۵۵۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سِنَانِ بن سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ ذُؤَیْبَ الْخُزَاعِیَّ حَدَّثَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَبْعَثُ مَعَہُ بِالْبُدْنِ ، فَیَقُولُ : إذَا عَطِبَ مِنْہَا شَیْئٌ فَخَشِیت عَلَیْہِ مَوْتًا فَانْحَرْہَا ، ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَہَا فِی دَمِہَا ، ثُمَّ اضْرِبْ بِہَا عَلَی صَفْحَتِہَا ، وَلاَ تُطْعِمْ مِنْہَا أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ رُفْقَتِکَ۔ (ابن ماجہ ۳۱۰۵۔ احمد ۴/۲۲۵)
(١٥٥٨٠) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت زؤیب الخزاعی نے بیان فرمایا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ کچھ اونٹ بھیجے اور فرمایا : اگر ان میں سے کوئی اونٹ تھکن سے چور ہوجائے اور اس کے مرنے کا اندیشہ ہو تو اس کو ذبح کرلینا پھر اس کے نعل کو خون میں ڈبو دینا اور ان پاؤں کو چہرہ کی جانب کو ڈال دینا، آپ اور آپ کے جماعت کے ساتھی اس میں سے کچھ نہ کھائیں۔